سعودی ولی عہد نے شہباز شریف کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ولی عہد کوعید کی مبارکباد دینے کے لیے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ شہباز شریف نے منگل کو ٹیلی فونک گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا ۔

گفتگو کے دوران، پاکستان اور سعودی عرب نے اس سال اپریل میں وزیر اعظم شہباز کے دورہ مملکت کے دوران کیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر عمل کرنے پر اتفاق کیاوزیراعظم شہباز شریف نے اس خوشی کے موقع پر شاہی خاندان اور سعودی عرب کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کامیاب حج آپریشن پر ولی عہد کو مبارکباد بھی دی اور حجاج کرام بالخصوص پاکستانیوں کی دیکھ بھال کرنے پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں نے جاری دوطرفہ منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

Related posts

مسعود پزشکیان ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ حاصل کرکے ایران کے صدر بن گئے

سیاست دانوں کے جھوٹ بولنے پر پابندی ؛ رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ

کنزرویٹیو پارٹی کی سابق وزیراعظم لز ٹرس بھی الیکشن میں ہارگئیں