سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی کرکٹ ٹیم بنانے کا فیصلہ کرلیا -ان کی خواہش ہے کہ فٹ بال کی طرح ان کی کرکٹ ٹیم بھی ورلڈ کپ ٹورمنامنٹ کھیلے-اس کے لیے انھوں نے سعودی عرب نے کرکٹ میں اپنی نمائندگی کیلئے ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس اہم مرحلے کیلئے انہوں نے ایک پاکستانی کا انتخاب کیا ہے جو کہ دونوں ممالک میں دوستی کو مزید مستحکم کرنے کا سبب بنے گا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کرکٹ کے فروغ کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فرنچائز ندیم عمر کو سعودی عرب مدعو کیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور سعودی حکومت کے درمیان معاہدہ جلد طے پا جانے کا امکان ہے جس کے بعد ندیم عمر اپنی ٹیم کے ہمراہ سعودی عرب کی قومی ٹیم تشکیل دیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سعودی عرب کا ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم بھی تشکیل دے گا۔ دنیا کے بڑے بڑے ناموں کو مسترد کرکے ندیم عمر کا انتخاب پاکستان کیلئے ایک بڑے اعزاز کی بات بھی ہے اور حیرانی کی بات بھی ۔تاہم ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ہم جلد سعودی کرکٹ ٹیم کو بھی میدان میں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلتا دیکھیں گے اور کیونکہ سعودی عرب میں دنیا بھر سے بہترین افراد کام کے لیے بلائے جاتے ہیں تو ہم اس ٹیم میں عرب کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ مختلف قوموں اور مزاہب سے تعلق رکھنے والی ایک بہترین ٹیم کو پروان چڑھتا دیکھیں گے جو جلد بڑی بڑی ٹیموں کو ٹکر دے گی –