سعودی وزیر داخلہ ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد: سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نائف اپنے چھ رکنی وفد کے ہمراہ پیر کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے نور خان ایئربیس پر سعودی وزیر داخلہ اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ سعودی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔

دونوں وزرائے داخلہ اور وفد کے درمیان باضابطہ ملاقات یہاں وزارت داخلہ میں ہوگی۔

سعودی معزز صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان کے علاوہ دیگر اہم حکومتی اور سیکیورٹی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ملاقات میں علاقائی امور، سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی اور دیگر اہم امور زیر بحث آئیں گے۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے