سعودی وزیر خارجہ کی ایرنی وزیرخارجہ سے چین میں ملاقات

دنیا بھرکے مسلمانوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان جو تعلقات 30 برسوں سے منقطع تھے آج ان کا خاتمہ ہوگیا -ایران اور سعودی عرب کو ایک دوسرے کے قریب لانے میں چین نے مرکزی کردار ادا کیاہے -سعودی عرب اور ایران کے وزرائے خارجہ نے چین کے دارلاحکومت میں ملاقات کے دوران فضائی رابطوں کی بحالی اور سفارت خانے کھولنے کیلئے انتظامات کرنے پر اتفاق کر لیا۔

 

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے مابین ملاقات چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہوئی جس کے دوران باہمی تعلقات کے فروغ اور شہریوں کیلئے ویزوں کی سہولت بحال کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا سعودی عرب کا دورہ جلد متوقع ہے، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ایرانی صدر کو دورے کی دعوت دی تھی جسے انہوں نے قبول کر لیا تھا۔ایراناور عرب مملک کے درمیان اختلافات ختم ہوجاتے ہیں تو تو مسلم امہ کو بہت فائدہ ہوگا اور یمن ،سعودی عرب جنگ بھی خاتمے کی طرف جائے گی اسی طرح شام بھی محفوظ ہوگا –

Related posts

حسینی فوج کے سالار حضرت عباسّ کو علمدار کیوں کہا جاتا ہے ؟

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے