سعودی عرب کے شہر عسیر کے سابق گورنر شہزادہ طلال بن عبدالعزیز السعود 73 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سعودی عرب کے شہزادہ طلال بن عبدالعزیز السعود انتقال کرگئے-،سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ان کی نماز جنازہ اتوار دو جولائی کو مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں ادا کی گئی۔
شہزادہ طلال بن منصور یکم جنوری 1950 کو پیدا ہوئے تھے۔ وہ معروف سرمایہ کار اور سعودی الاتحاد کلب کے سابق سربراہ تھے۔ شہزادہ طلال بن منصور کا بچپن طائف شہر میں گزرا۔ سعودی عرب کے سابق وزیر دفاع شہزادہ منصور بن عبدالعزیز ان کے والد تھے جو شاہ فیصل سے اختلافات کے باعث وہ سعودی عرب چھوڑ کر مصر شفٹ ہوگئے تھے -اور پھر شاہی خاندان سے دور ہی رہے –

 

شہزادہ طلال نے ابتدائی تعلیم جدہ میں حاصل کی جبکہ امریکہ کے بزنس مینجمنٹ کالج سے ڈپلومہ حاصل کیا تھا۔ سعودی عرب کی شاہی عدالت نے ان کی موت کی تصدیق کی اور بتایا ہے کہ شہزادے کی نماز جنازہ بعد نمازعصر مسجد الحرام میں ادا کردی گئی اور انہیں سپرد خاک بھی کردیا گیا ہے۔

شہزادہ طلال سعودی شاہی خاندان کے اہم رکن تھے، وہ سعودی عرب کے شہر عسیر کے گورنر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن کے صدر تھے۔شہزادہ طلال کے انتقال پر دنیا بھر سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔عرب میڈیا کے مطابق شہزادہ طلال اپنے فلاحی کاموں کی وجہ سے الگ پہچان رکھتے تھے۔

Related posts

عمران خان نے آل پارٹیز کامفرنس میں شرکت کا اشارہ دے دیا

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور