سعودی عرب کا غیر قانونی حج کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

دنیا میں اتنے غیر قانونی کام شروع ہوگئے ہیں کہ اب حج کے لیے بھی قواعد وضوابط بنانا پڑرہے ہیں -کوئی تصور کرسکتا ہے کہ لوگ اللہ کے گھر غیرقانونی طریقہ اختیار کرکے داخل ہوجائیں اور پھر رب سے ثواب کی امید بھی رکھیں -ایسا لگتا ہےکہ ان باقی کاموں کے ساتھ بعض افراد کے لیے حج بھی نمود ونمائش بن کر رہ گیا ہے -سعودی عرب کی حکومت نے بہت اچھا قدم اٹھایا ہے کہ ایسے لوگوں کو بیت اللہ میں داخل ہونے سے روکا جائے – سعودی عرب نے حج سے قبل زائرین کے لیے بڑی شرط عائد کر دی اور ساتھ ہی غیر قانونی طور پر حج کرنے والوں کے لیے خلاف بھی کارروائی کا عندیہ دے دیا ہے۔اب صرف قانونی طور سے جانے والے افراد ہی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے –

حج زائرین کی آمد سے قبل سعودی عرب نے غیر قانونی طور پر حج کے لیے آنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کا آغاز کرنے کا عندیہ دیا ہے۔غیر قانونی حج زائرین کی شناخت کے لیے سعودی عرب نے ایک نیا طریقہ کار متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت قانونی طور پر حج کرنے والوں کے پاس ایک کارڈ موجود ہوگا جسے وہ گلے میں بطور شناخت لیے گھومیں گے۔
سعودی وزیر حج کی جانب سے باقاعدہ طور پر نوسوک کارڈ لانچ کیا گیا ہے، اس نوسوک کارڈ میں حج زائرین کا ڈیجیٹل ڈیٹا موجود ہے۔ اس کارڈ کے حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ اسے مکہ اور مدینہ میں حج زائرین لازمی ساتھ رکھیں۔نوسوک کارڈ حج کے ویزا ملنے کی صورت میں متعلقہ حج کے آفسز سے حاصل کیا جا سکتا ہے، تاہم مقامی طور نوسوک کارڈ حج پرمٹ ملنے کی صورت میں جاری کیا جا سکتا ہے۔ نوسوک کارڈ دراصل آفیشل پرنٹڈ کارڈ ہے جس کا مقصد قانونی طور پر حج کرنے والوں کی پہچان کرنا ہے ۔

Related posts

محرم میں امن و امان کیلئے خطرہ بننے والے شر پسندافراد کی فہرستیں طلب

روزے میں دوسروں کی افطاری کے لیے پیسے جمع کرنے والا دنیا میں وائرل

ملک بھر میں شب قدر آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی