سعودی عرب نے پاکستانی طلباء کے لیے سکالرشپس کا اعلان کر دیا: پاکستانی سفیر

سفیر پاکستان بلال اکبر نے کہا کہ سعودی عرب حکومت کی جانب سے 400 اسکالر شپ کااعلان کیا گیا جبکہ ایگزٹ ری اینٹری،اقامہ ویزہ ختم والےافرادکےمسائل ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سفیرپاکستان بلال اکبر نے جدہ میں صحافیوں سےملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کےمختلف مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیاجارہاہے اور ریاض اورجدہ میں سوشل ویلفیئرپہلےسےزیادہ بہتراورمتحرک ہے۔

Image Source: Al Jazeera

بلال اکبر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب حکومت کی جانب سے400اسکالرشپ کااعلان کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں القسیم ریجن، بریدہ میں پاکستانی اسکول کیلئے جگہ منتخب کرلی گئی ہے۔

اسکولوں کوبہتری،ترقی یافتہ بنانےکیلئےاقدامات کیےجارہےہیں۔

سفیرپاکستان نے کہا کہ ایگزٹ ری اینٹری،اقامہ ویزہ ختم والےافرادکےمسائل ختم کرنے سمیت پاکستان سےفلائٹ آپریشن بحال کرنے کے معاملات پر کوششیں جاری ہیں۔

Image Source: 24News

یاد رہے گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور سے سعودی سفیرکی ملاقات ہوئی تھی، جس میں سعودی سفیر نے پاکستانی طلبا کو سعودی یونیورسٹیز میں اسکالرشپ دینے کا اعلان کردیا تھا۔

گورنرپنجاب نے اسکالر شپ پر سعودی حکومت اور سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

اور کہا کہ پاک سعودی تعلقات گہرے اور تاریخی ہیں۔

دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔

Related posts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے