مسجد نبوی ﷺ میں چلتے ہوئے بزرگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی جن کا تعلق پاکستان کے شہر حب سے ہے اور ان کا نام عبدالقادر مری ہے ، ان کے بارے میں پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے پاکستانی بزرگ کو حج بیت اللہ کرانے کی پیشکش کر دی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر مسجد نبوی ﷺ میں ہاتھ میں عصا اٹھائے ان بزرگ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی۔
عمرہ کی ادائیگی کے دوران سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے بزرگ شخص عبدالقادر مری جو حب بلوچستان کے رہائشی ہیں, بعد از عمرہ پاکستان پہنچ
گئے۔ pic.twitter.com/ysCp27HdY8— RYK TIMES (@RYKTimes) April 22, 2023
ویڈیو میں ان کے سادہ حلیے نے لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیا تھا۔ ان کے بارے میں طرح طرح کی باتیں ہونے لگیں -اور ان کو خلائی مخلوق تک بھی قرار دے دیا گیا – تاہم بعد ازاں معلوم ہوا کہ اس شخص کا تعلق پاکستان کے صوبے بلوچستان سے ہے وہ بلوچستان کے شہر حب کے مضافاتی علاقے کے رہائشی ہیں اور ان کا نام عبدالقادر مری ہے۔ انہوں نے عرب میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ ان کی عمرے کی خواہش کافی جدوجہد کے بعد پوری ہوئی تھی۔
جاوید آفریدی کی طرف سے عبدالقادر مری کو حج کرانے کی پیشکش اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے کی گئی ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ”ہمیں خوشی ہو گی کہ اگر بزرگ ہماری طرف سے حج کے سفر کی پیشکش قبول کر لیں۔“ واضح رہے کہ عبدالقادر مری کی ویڈیو عرب دنیا میں سب سے زیادہ وائرل ہوئی تھی اور ایسی افواہ بھی گردش میں ہے کہ انہیں کسی سعودی شہزادے نے بھی سعودی عرب آنے کی دعوت دی ہے۔عرب میڈیا بھی ان بزرگ شہری تک پہنچا جس کے بعد ان کا پہلا انٹرویو سامنے آیا ، بزرگ شہری عبدالقادر مری نے بتایا کہ وہ اپنے ساتھیوں کو ڈھونڈ رہے تھے اور پریشان تھے ، اسی دوران کسی نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی ، اس سے یہ فائدہ ہواکہ میرے ساتھی مل گئے ۔“ اور میں اپنے ان ساتھیوں کے ساتھ پاکستان لوٹ آیا -اس پر یہ نعت یاد آجاتی ہے کہ آتے ہیں وہی جن کو سرکار بلاتے ہیں –