سعودی عرب میں مٹی کا شدید طوفان ؛ تعلیمی ادارے بند

آج مسلمان ممالک کے لیے مشکل دن تھا -ترکی شام لبنان ایران میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 2000 سے تجاوز کرگئی – اب سعودی عرب سے اطلاعات ہیں کہ وہاں کے شمالی علاقے کو مٹی کے طوفان نے اپنے حصار میں لے لیا ہے -یہ طوفان اتنا شدید تھا کہ سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں گرد وغبار کے طوفان کے باعث سکولز بند کردئیے گئے۔گرد وغبار کے طوفان سے متاثر علاقوں میں سکولز بند کر کے تدریسی عمل کو آن لائن کردیا گیا ہے۔ آندھی سے سب سے زیادہ دومۃ الجندل، القریات ، سکاکا اور طبرجل کے علاقے متاثر ہوئے ، جہاں حد نگاہ نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے۔

سعودی ویب سائٹ نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ سعودی عرب کے شمالی ریجن کے بیشتر شہروں میں گرد وغبار کا طوفان ہے جو مقامی وقت کے مطابق شام کے 6 بجے تک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ’کالی آندھی ‘ سے تبوک اور حائل کے بعض علاقے بھی متاثر ہوں گے۔ وارننگ جاری ہونے کے بعد تبوک ، الجوف اور حائل کےسکولز بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related posts

پاکستان نے یو اے ای میں طوفانی بارشوں کے باعث فضائی آپریشن معطل کر دیا

کے پی کے میں 30 اپریل تک طوفانی بارشوں کی پیشن گوئی

ایران میں تباہی مچانے والا بڑا سیلابی ریلا پاکستان پہنچ گیا