سعودی عرب میں زیورات اور آرائشی اشیاء پر قرآنی آیات لکھنے پر پابندی عائید

سعودی عرب میں ان تمام آرائشی اشیاء پر قرآنی آیات لکھنے پر پابندی عائید کردی ہے جن کے استعمال کی وجہ سے اس مقدس کتاب اور کلام الہی کی بے ادبی یا بےحرمتی ہونے کا احتمال ہو سکتا ہے -سعودی عرب میں سونے کے زیورات اور آرائشی اشیاء پر قرآنی آیات تحریر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ۔عرب میڈیا کے مطابق سونے کے زیورات اور آرائشی اشیاء پر قرآنی آیات تحریر کرنے کے حوالے سے پابندی سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ اور وزیر داخلہ کی جاری کردہ ہدایات پر لگائی گئی۔

سعودی وزیر داخلہ نے تاکید کی ہے کہ (اللہ) کا نام ایسے کسی بھی کاغذ، برتن یا سامان پر تحریر نہ کیا جائے جسے عام طور پر لوگ استعمال کرکے ضائع کردیتے ہیں۔دوسری جانب سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ کا کہنا ہے کہ قرآنی آیات انسانوں کی ہدایت کے لیے نازل کی گئی ہیں اس مقصد کے سوا کسی اور کام میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے -لوگ ان آیات کو نیک مقصد کے لیے استعمال کرتے ہیں مگر ذرا سی بے احتیاظی یا لاپرواہی سے گناہ سرزد ہوجانے کا امکان رہتا ہے -لہٰذا کسی بھی صورت میں قرآنی آیات کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اکثر لوک اللہ یا محمد نامی لاکٹ پہن لیتے ہین اور پھر واش رومز یا کیسینو جیسی جگہوں پر چلے جاتے ہیں جہاں ان مقدس ناموں کو لے جانے کی اسلام میں اجازت نہیں ہے –

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے