سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ 7 افراد کی جان لے گیا

سعودی میڈیا نے ٹریفک پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ٹریفک حادثہ جازان شہر کے قریب پیش آیا۔ تیز رفتار 2 گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

سعودی ٹریفک پولیس کےمطابق حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ امدادی کاروائیوں کے ذریعے نعشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی جس کے باعث مرنے والوں کی تعداد بڑھی ۔

تاہم سعودی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ ان مرنے والے افرادکا تعلق دوسرے ممالک سے تھا یا وہ سعودی عرب کے ہی رہائشی لوگ تھے

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی