سعودی عرب میں امام بارگاہ میں دھماکے میں ملوث 5 ملزمان کو سزائے موت دے دی گئی

آج سے 7 سال قبل سعودی عرب میں دہشت گردی کا وقعہ ہوا تھا جس میں ایک امام بارگاہ میں عزاداری میں مصروف افراد کو نشانہ بنایا گیا تھا -جس میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے -آب ان ملزمان کو جہنم واصل کردیا گیا -سعودی عرب میں امام بارگاہ میں دھماکے میں ملوث 5 ملزمان کو سزائے موت دے دی گئی۔

 

 

سزائے موت پانے والے میں 4 افراد کا تعلق سعودی عرب جبکہ ایک کا تعلق مصر سے تھا -ان ملزمان نے جنوری 2016 میں سعودی عرب کے مشرقی ریجن الاحساءکی مسجد میں خودکش دھماکہ اور فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے ۔وزرات داخلہ کا کہنا ہے کہ سزائے موت پانے والوں پر دہشت گرد تنظیم سے وابستگی، فساد فی الارض، عبادت گاہوں پر حملہ اور دھماکہ کرنے سمیت سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ اور معصوم لوگوں کا سفاکانہ طریقے سے قتل کے سنگین الزامات عائد کئے گئے تھے۔وزارت داخلہ نے بتایا کہ سزائے موت پانے والے ۔وزارت داخلہ کے مطابق عدالت نے ملزمان کے خلاف سنگین الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی تھی اور ملزمان کی سزائے موت پرعملدرآمد مشرقی صوبے میں کیا گیا۔

Related posts

ممبئی حملہ کیس میں30 سال سے قید محمد علی عرف منا جیل میں مارا گیا

پاکستان میں 26 سال سے مقیم بھارتی شہری اور را کا ایجنٹ پکڑا گیا

سیشن جج کو بازیاب کروایا گیا ؛تاوان دینے کی خبر جھوٹی ہے : بیرسٹر سیف