سعودی عرب: عمرہ زائرین کے لیےخوشخبری

ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ کہ وہ اپنے اہل وعیال کے ساتھ بیت اللہ شریف اور مسجد نبوی میں حاضری دے اور زیارت کا شرف حاصل کرے مگر کرونا ونبا کی وجہ سے گزشتہ 2 سالوں سے زائرین ویزا جاری نہ ہونے اور سفری پابندیوں کے باعث تڑپ رہے تھے مگر اب ان سب کے لیے اچھی اور اطمنان بخش خبر ہے کہ اب 12 سال سے زائید عمر کے تمام افراد عمرہ کی سعادت حاصل کر پائیں گے

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے اعلان کیا ہے کہ مملکت سعودی عرب کے شہری اور 12 سال یا اس سے زیادہ عمر کے غیر ملکی نئے ضوابط کے مطابق عمرہ پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

دو مقدس ترین مقامات خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ کے زائرین کے لیے خوشخبری ہے کہ سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ سے جاری کردہ ایک بیان میں وزارت حج و عمرہ نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے: مملکت کے اندر اور باہر سے 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد” عمرہ کی زیارت سے مستفید ہو سکیں گے – بیت اللہ اور مسجد نبوی میں نمازیں بھی ادا کرسکیں گے تاہم ان کا ویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہوگا

مزید یہ کہ 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو بھی مکہ اور مدینہ کی دو مقدس مساجد کے بیرونی احاطوں میں داخلے کی اجازت ہوگی۔
گزشتہ ماہ، وزارت حج اور عمرہ نے غیر ملکیوں کو مکہ مکرمہ کی عظیم الشان مسجد میں عمرہ کرنے کی اجازت دے کر اپنی کورونا وائرس سے متعلق پابندیوں کو اپ ڈیٹ کیا تھا۔اس سلسلے میں جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت حج و عمرہ نے “بیرون ملک سے آنے والے” عمرہ زائرین کے لیے اپنی ویکسینیشن کی ضروریات کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔

نئی ضروریات کے مطابق، عمرہ ویزے پر کے ایس اے جانے والے زائرین، جنہیں مملکت کی جانب سے منظور شدہ کسی ویکسین کے ٹیکے لگائے گئے ہیں، انہیں پہنچنے پر قرنطینہ کیے بغیر، فوری طور پر عمرہ کرنے کی اجازت ہوگی۔

Related posts

حسینی فوج کے سالار حضرت عباسّ کو علمدار کیوں کہا جاتا ہے ؟

محرم میں امن و امان کیلئے خطرہ بننے والے شر پسندافراد کی فہرستیں طلب

حضرت خالد بن ولید نے بسم اللہ پڑھ کر زہر کیوں کھالیا تھا؟ایمان افروز واقعہ