شہباز شریف عید سے قبل سعودیہ کے دورے پر گئے جہا ں انھوں نے اہم ملاقاتیں کیں اگرچہ انہیں وہ کامیابی تو نہ مل سکی جس کی ان کی حکومت توقع کررہی تھی تاہم ان کو یقین دلوایا گیا کہ سعودی عرب پاکستان میں کئی ارب کی سرمایہ کاری کرے گا -اس حوالے سے اب سعودی وزیرخرجہ پاکستان کے دورے پر ہیں – وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی وفد کے دورے سے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔
آج شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں عید الفطر کی مبارکباد اور رمضان المبارک کی برکتوں کے طفیل پاکستان کیلئے ترقی و خوشحالی کی دعا کی گئی ۔شہباز شریف نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے مشکور ہیں کہ میرے حالیہ دورے کے بعد انکی خصوصی دلچسپی کے تحت سعودی وفد نے پاکستان کا دورہ کیا۔وزیرِ اعظم نے وفاقی کابینہ کو بتایا کہ سعودی وفد کے دورے کے نتیجے میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں اسی طرح محنت اور لگن سے اس سرمایہ کاری کی پاکستان میں آمد اور منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانا ہے، اس حوالے سے نہ تو پرانے طریقہ کار پر چلنے کی گنجائش ہے اور نہ میں اسکی اجازت دونگا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام سے کئے گئے عہد کے مطابق پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دن رات محنت کریں گے، مجھے پورا یقین ہے کہ اگر ہم اسی طرح محنت کرتے رہے تو پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور معاشی استحکام کے اہد اف جلد حاصل کر لیں گے۔ہماری بھی یہی دعا ہے کہ پاکستان کی معیشت کا جام پہیہ حرکت میں ائے اور بھوکے پیٹ سوتی عوام کو 3 وقت کی روٹی میسر ہو ان کے بچے تعلیم حاصل کرین اور پڑھ لکھ کر اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کے قابل ہوں –
سعودی عرب جلد پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا ؛شہباز شریف
22
previous post