سعودی شہزادی نورہ بن فیصل انتقال کر گئیں

سعودی  شہزادی نورہ بنت فیصل بن عبدالعزیز کا انتقال ہوگیا۔ شہزادی نورہ نماز جنازہ پیر کو عصر کے بعد امام ترکی بن عبداللہ  جامع مسجد ریاض میں ادا کی جائیگی جس کے بعد ان کی تدفین شاہی قبرستان میں کر دی جائیگی ۔

ایوان شاہی اعلامیہ کے مطابق شہزادی نورہ بنت فیصل سعودی عرب میں گلوبل فیشن ہیروس کمپنی کی بانی اور ایگزیکٹیو چیئرپرسن تھیں۔ وہ سعودی الازیاۃ کی ایگزیکٹیو چیئرپرسن بھی تھیں۔ ان پر میڈیا کی نظر اس وقت پڑی جب انھوں نے سعودی عرب جیسے اسلامی ملک میں اپریل 2018 میں سعودی  تاریخ میں پہلی بار سعودی فیشن ویک کا اہتمام محکمہ تفریحات کی شراکت سے کیا، شہزادی نورہ بنت فیصل  کوعربی کے علاوہ انگریزی، فرانسیسی اور جاپانی زبانوں پر عبور حاصل تھا۔

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

پاکستان کی معروف خاتون شیف ناہید انصاری آپا انتقال کر گئیں