سعودی حکومت نے مخصوص حالات کے لوگوں کے لیے سفری پابندی ختم کر دی

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے سفری پابندی والے ممالک سے متعدد زمروں میں شامل افراد کو براہ راست آنے کی اجازت دی ہے۔

مملکت کی وزارت داخلہ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے مسلسل غیر معمولی کوششیں کررہی ہے۔

Image Source: Arab News

عہدیدار نے بتایا کہ تدریسی عملہ، یونیورسٹیوں، کالجوں اور انسٹی ٹیوٹس میں تدریسی عملے کے دائرے میں آنے والے افراد اور اسکولوں کے اساتذہ براہ راست سعودی عرب آسکتے ہیں لیکن یہاں پہنچ کر ہوٹل قرنطینہ کی پابندی کرنا ہوگی۔

اسی طرح تکنیکی و پیشہ ورانہ تربیت کے اعلیٰ ادارے سے منسلک ٹرینرز اور ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ ٹرینرز، اسکالر شپ والے طلبا بھی مملکت آسکتے ہیں، ہوٹل قرنطینہ کے دوارن انہیں ویکسین بھی لگائی جائے گی۔

Image Source: Indian Express

سعودی وزارت داخلہ کے عہدیدار نے یہ بھی بتایا کہ ہوٹل قرنطینہ سے وہ لوگ مستثنی ہوں گے جنہوں نے مملکت کے اندر ویکسین کی خوراکیں مکمل کرلی ہوں گی یا ایک خوراک لے چکے ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سب لوگ کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیراور ایس او پیز کی پابندی کریں اور حفظان صحت کے ضوابط پر عمل درآمد میں لاپروائی کا مظاہرہ نہ کریں۔

Image Source: Anadolu Agency

خیال رہے کہ مذکورہ زمروں کے علاوہ افراد کو سعودی عرب آنے سے قبل کسی ایسے ملک میں 14 دن قیام کرنا ہوگا جہاں کی اجازت سعودی حکومت نے دے رکھی ہے جس کے بعد ہی وہ مملکت آسکیں گے۔

Related posts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے