سعودی بارڈر پر چار من چرس پکڑی گئی

سعودی عرب کی بارڈر سیکیورٹی فورسز کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے بتایا ہے کہ انسداد جرائم اور انسداد منشیات پولیس نےدوسرے اداروں کے ساتھ مل کر بیرون ملک سے منشیات کی اسمگلنگ کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دہا۔

Image Source: Arabian Business

اور 161 کلو گرام چرس اور 26.3 ٹن قات قبضے میں لے لی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے بتایا کہ منشیات جازان، نجران اور عسیر کے علاقوں میں زمینی پٹرولنگ کے دوران قبضے میں لی گئیں۔

سعودی سیکیورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے مختلف گینگز میں ملوث 26 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Image Source: The Express Tribune

ان میں 17 مقامی اور 9 غیر ملکی ہیں۔

غیرملکیوں میں چھ ایتھپوپیا اور تین یمن سے تعلق رکھتے ہیں۔

کرنل القرینی کا کہنا تھا کہ منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے