سری لنکن عوام نے سابق وزیراعظم کا گھر جلا دیا

سری لنکا میں اسوقت صورتحال بہت تشویش ناک ہے عوام بپھرے ہوے ہیں اور عوام کے خوف سے کل وزیراعظم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا مگر عوام کا غصہ انھی ٹھنڈا نہیں ہوا -اب اطلاعات آرہی ہیں کہ مشتعل ہجوم نے پرتشدد مظاہروں کے دوران سابق وزیراعظم مہندا راجا پاکسے کے آبائی گھر کو نذر آتش کردیا -تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے گھر میں محصور سابق وزیراعظم کواہلخانہ سمیت بحفاظت باہر نکال لیا۔

ہزاروں افراد پر مشتمل مشتعل ہجوم نے سابق وزیراعظم کے گھر کے مرکزی دروازے کو توڑ دیا تھا جب کہ ان کے گھر پر تقریباً 10 پیٹرول بم بھی مارے گئے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ مشتعل ہجوم کے حملے کے بعد فوج نے سابق وزیراعظم اور ان کے اہلخانہ کو بحفاظت نکال کر حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہےکہ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے رکاوٹیں کھڑی کیں اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی تاہم مشتعل مظاہرین نے مہندا راجا پاکسے کی درجنوں پراپرٹیز کو نذر آتش کردیا ہے – مظاہرین اس قدر مشتعل تھے کہ انھوں نے ان کے آبائی گاؤں میں واقع فیملی میوزیم کو بھی جلادیا گیا ہے۔ سری لنکا اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے مہنگائی اپنے عروج پر ہے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے –   حکومت کے پاس تیل کی درآمدکے لیے غیر ملکی کرنسی کا بحران ہے اور تیل کی قلت کے باعث ملک کو بجلی کی بھی شدید کمی کا سامنا ہے، شہری پیٹرول اور ایندھن کے لیے گھنٹوں قطار میں لگنے پر مجبور ہیں۔

Related posts

مسعود پزشکیان ایک کروڑ 70 لاکھ ووٹ حاصل کرکے ایران کے صدر بن گئے

سیاست دانوں کے جھوٹ بولنے پر پابندی ؛ رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ

کنزرویٹیو پارٹی کی سابق وزیراعظم لز ٹرس بھی الیکشن میں ہارگئیں