سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قاتل انجام کو پہنچ گئے

پیر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سری لنکا کے شہری پیریانتھا کمارا کے لنچنگ کیس میں اپنا فیصلہ سناتے ہوئے 88 مجرموں کو سزا سنائی اور ایک ملزم کو بری کردیا۔ٹرائل کورٹ نے 6 مجرموں تیمور، عبدالرحمن، محمد ارشاد، علی حسنین، ابو طلحہ اور محمد حمیر کو دو بار سزائے موت سنائی اور ساتھ ہی سیکشن 302 کے تحت مقتول کے قانونی ورثاء کو 200,000 روپے بطور معاوضہ ادا کرنے کا حکم جاری کیا ۔

مجرموں روحیل امجد، محمد شعیب، احتشام زیب، عمران ریاض، ساجد امین، ضیغم مہدی، علی حمزہ، لقمان حیدر اور عبدالصبور کو عمر قید کے ساتھ ساتھ 200,000 روپے جرمانہ اور 200,000 روپے ہرجانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔

اس کے علاوہ جرم میں معاونت پر 72 مجرموں کو تین بار دو سال قید کی سزا سنائی گئی۔ ایک ملزم علی اصغر کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی ہےصرف ایک ملزم بلال کو شک کی بنیاد پر بری کر دیا گیا ہے۔

پیریانتھا کمارا سیالکوٹ میں راجکو فیکٹری میں بطور جنرل منیجر کام کر رہے تھے۔ 3 دسمبر 2021 کو انہیں توہین مذہب کے الزام میں ایک ہجوم نے قتل کر دیا تھا۔ بعد میں ہجوم نے اس کی لاش کو آگ لگا دی۔ جس کے بعد ٹویٹر پر پاکستانی عوام نے اس ناحق قتل پر آواز بلند کی تھی جس کے بعد سیالکوٹ کے تھانہ اُگوکی میں ایف آئی آر درج کر لی گئیتھی اس واقعہ سے دنیا بھر میں پاکستانیوں کے سر شرم سے جھک گئے تھے ۔

Related posts

ممبئی حملہ کیس میں30 سال سے قید محمد علی عرف منا جیل میں مارا گیا

پاکستان میں 26 سال سے مقیم بھارتی شہری اور را کا ایجنٹ پکڑا گیا

سیشن جج کو بازیاب کروایا گیا ؛تاوان دینے کی خبر جھوٹی ہے : بیرسٹر سیف