سری لنکا کے 312 رنز کے جواب میں پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار 160 رنز پر 5 کھلاڑی آؤٹ

ان دنوں پاکستان کی ٹیم سری لنکا کے دورے پر ہے جہاں وہ پاکستانی ٹیم سیریز کا اپنا پہلا میچ کھیل رہی ہے -سری لنکا اپنے پہلی اننگ کھیل چکا ہے اور پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے -ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کی سری لنکا کے 312 رنز کے جواب میں 109 رنز پر آدھی ٹیم پولین لوٹ گئی ۔ اس کے بعد چھٹی وکٹ کی شراکت میں سعود شکیل اور سلمان علی آغا نے ٹیم کو سہارا دیا دونوں 65 رنز کی پارٹنرشپ کے ساتھ کیریز پر موجود ہیں اس وقت سعود شکیل 36 اور سلمان علی آغا 35 پر بیٹنگ کررہے ہیں –

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے 312 رنز کے جواب میں عبداللہ شفیق اور امام الحق نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن سری لنکن باولرز نے پاکستان کی اوپننگ کے پرخچے اُڑا دیئے ، عبداللہ شفیق 19 اور امام الحق ایک سکور ہی بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ ان کے بعد آنے والے شان مسعود 39 اور کپتان 13 سکور بنا کر پولین لوٹ گئے ۔ سرفراز احمد بھی صرف 17 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہو پائے ۔

 

اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم کو بھی ابدا میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن انگلو میتھیوز اور ڈی سلوا نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور ایک اچھا ٹوٹل بنانے میں اہم مدد فراہم کی ، ڈی سلوا 122 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے جبکہ میتیوز نے 64 رنز بنائے ۔ ان کے علاوہ سدیرا نے 36 رنز کی اننگ کھیلی ۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا شاہین شاہ آفریدی کی تیز رفتار باؤلنگ کے سامنے اوپنر ٹھہر نہ سکے ، نشان صرف 4 رنز اور کروناتنے 29 اور کوشل میڈس 12 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے ۔ان کے علاوہ دنیش چندی مال ایک ، سدیرا 36 اور رمیش مینڈس 5 سکور بنا پائے ۔

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی