سری لنکا کے صدر کے گھر پر لاکھوں افراد نے قبضہ کرلیا :اقتدار ختم ؛صدر فرار

سری لنکا کے تجارتی دارالحکومت کولمبو میں ہزاروں مظاہرین نے پولیس کی رکاوٹیں توڑ کر صدر کی سرکاری رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا مقامی ٹی وی نیوز نیوز فرسٹ چینل کی ویڈیو فوٹیج میں کچھ مظاہرین، سری لنکا کے جھنڈے اور ہیلمٹ تھامے صدر کی رہائش گاہ میں گھس گئے اب ویڈیوز موصول ہورہی ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صدر مملکت اپنی جان بچا کر ایک نیوی جہاز کے ذریعے ملک سے فرار ہو گئے ۔

وزارت دفاع کے دو ذرائع نے بتایا کہ صدر گوٹابایا راجا پاکسے کو ہفتے کے آخر میں منصوبہ بند ریلی سے قبل ان کی حفاظت کے پیش نظر جمعہ کو سرکاری احاطے سے ہٹا دیا گیا تھا۔صدر کے گھر کے اندر سے ایک فیس بک لائیو سٹریم میں سینکڑوں مظاہرین کو دکھایا گیا، جوسری لنکن جھنڈوں میں لپیٹے ہوئے، صدر کی رہائش گاہ کے کمروں اور راہداریوں میں راجا پاکسے کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

اس کے ساتھ ساتھ عمارت کے باہر بھی سیکڑوںکی تعداد میں لوگ اکٹھے ہو گئے۔ تاہم اس ہجوم کو روکنے کے لیے کوئی سیکورٹی اہلکار نظر نہیں آیا عوام مہنگائی اور پٹرولیم شارٹج کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور کئی مقامات پر مشتعل ہجوم نے پٹرول پمپوں پر بھی قبضہ کرکے اپنی گاڑیوں میں پٹرول ڈالا اور باقی سڑکوں پر بہاتے رہے ۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے