سری لنکا کے سابق کرکٹر تھریمانےکار حادثے میں زخمی

سری لنکا کے سابق کرکٹر لاہیرو تھریمانے خطرناک حادثے کا شکار ہوگئے۔تاہم بدترین حادثے کے باوجود ان کی جان بچ گئی جو کسی معجزے سے کم نہیں – سری لنکن میڈیا نے بتایا کہ لاہیرو تھریمانے کو ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے، کار حادثے میں خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے۔رپورٹس کے مطابق لاہیرو تھریمانے کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، ان کی گاڑی کو حادثہ سری لنکن شہر انورادا پورہ میں پیش آیا۔سری لنکن میڈیا کے مطابق لاہیرو تھریمانے کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرائی، حادثے میں گاڑی کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔مگر وہ خودمحفوظ رہے اسی لیے کہتے ہیں کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے –

Related posts

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی

کراچی میں پلاٹ کی کھدائی کے سبب ساتھ بنی عمارت گرگئی