پاکستان کرکٹ ٹیم دوسرے ٹیسٹ میں شدید مشکلات کا شکار ہوگئی اور 191 رنز پر پاکستان کی 7 وکٹیں گر گئی ہیں- سری لنکا کو پاکستان پر 187 رنز کی بڑی برتری حاصل ہے – قومی ٹیم کے پاس اس برتری کو کم کرنے کے لیے تین وکٹیں باقی ہیں۔گال کے میدان میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بنائے ۔
گال ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی پوزیشن مستحکم ہوگئی، پہلی اننگز میں قومی ٹیم کے 7 کھلاڑی 191 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
سری لنکا کی جانب سے چندی مل نے 80، فرنینڈو نے 50، ڈک والا 51 اور میتھیوز نے 42 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور یاسر شاہ نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
پاکستان کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے آغا سلمان نے 62 رنز بنائے جبکہ اوپنر امام الحق نے 31 رنز بنائے حسن علی اور یاسر شاہ اس وقت کریز پر ہیں اور وہ کھیل کے دوسرے دن اننگ کا آغاز کریں گے