سری لنکا کی ویمن ٹیم 300 رنز چیز کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی

سری لنکا کی ویمن کرکٹ ٹیم ون ڈے میں 300 سے زائد کا ہدف پورا کرکے میچ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔سری لنکن کپتان نے اپنی زندگی کی سب سے اہم اننگ کھلیی انھوں نے 195 رنز بنائے اور ٹیم کو میچ جتوا کر ہی گراؤنڈ سے باہر آئیں

روزنامہ “جنگ” کے مطابق جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کیخلاف میچ میں سری لنکا نے 302 رنز کا ہدف 33 گیند قبل حاصل کرلیا۔سری لنکا ویمن نے 301 کے جواب میں 4 وکٹ پر 305 رنز بنائے، یہ ویمن ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑا رنز کا تعاقب ہے۔

سری لنکن کپتان چمری اتاپتو 195 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں، چمری اتاپتو کا سکور ویمن ون ڈے میں دوسری اننگز کا سب سے بڑا سکور ہے۔جنوبی افریقہ کی توقعات کے بالکل برخلاف سری لنکا نے با آسانی یہ میچ جیت لیا اور نیا ورلڈ ریکارڈ بھی اپنے نام کیا –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی