24
ایشیا کپ میں سری لنکا کی ٹیم بھارت کے خلاف 50 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی مگر آج ٹاس جیت کر سری لنکا نے ایک بار پھر انڈیا کو بیٹنگ کی دعوت دے دی جس پر مختلف چینلز پر بیٹھے تجزیہ کار بھی حیران رہ گئے -بھارت جو پہلے ہی اپنے تمام میچز جیت چکی تھی اس کو پہلے بیٹنگ دینا سوالیہ نشان طھوڑ گیا -بھارت نے سری لنکنز کی جم کر پٹائی کی اور 358 رنز کا پہاڑ سری لنکا کے سامنے کھڑا کردیا -کوہلی نے88 ،شبھمن نے 92 اور ائیر نے82 رنز بنائے -جواب میں سری لنکا کے 7 کھلاڑی 2 رنز بنا پائے اور پوری ٹیم 55 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی -یوں بھارت نے اپنا ساتواں میچ 302 رنز سے جیت لیا –