سری لنکا نے آج پاکستان کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا اورجم کر پاکستانی باؤلرز کی پٹائی کی- سری لنکا نے مقررہ پچاس اوورز میں9وکٹوں کے نقصان پر344رنز بنائے۔ کوشل مینڈس اور سمارا وکراما نے شاندار سنچریاں سکور کیں
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ان کی پہلی وکٹ محض 5 رنز پر گر گئی جب کشل پریرا بغیر کوئی رن بنائے حسن علی کی گیند پر آوٹ ہو ئے نیشینکا نے 51 رنز بنائے۔چوکوں اورچھکوں کی برسات میں کوشل مینڈس نے 122 رنز بنائے تھے انہیں بھی حسن علی نے ہی آؤٹ کیا ۔ چیرتھ اسالنکا کریز پر قدم بھی نہ جما پائے تھے، حسن علی نے ہی انہیں بھی آؤٹ کیا مگر حیرانکن طور پر حارث رؤؤف اور شاہین شاہ آفریدی سری لنکن بلے بازوں کے آگت بے بس دکھائی دیے -سمارا وکراما108سکور بنا کر آوٹ ہوئےانہیں محمد نواز نے آؤٹ کیا ۔ دھنانجیا ڈی سلوا 25، کپتان ڈوسن شناکا 12 اور مہیش تھکشانا کوئی سکور بنائے بغیر آوٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے چار اور حارث روف دو جبکہ شاہین آفریدی ، محمد نواز اور شاداب خان ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے