سری لنکا بھی پاکستان کے نقش قدم پر؛ 209 رنز آل آؤٹ

آج بھارت میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ کے اہم میچ میں سری لنکا کی ٹیم بہترین آغاز کے بعد بری طرح لڑکھڑاگئی -سری لنکا کی ٹیم کے اوپنرز نے 124 رنز بنائے مگر پہلی وکٹ گرتے ہی ٹیم سوکھے پتوں کی طرح بکھر گئی اور پوری ٹیم 209 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ٹیم کے آخری 8 کھلاڑی سکور میں صرف 44 رنز کا ہی اضافہ کرپائے -سری لنکا کی طرف سے کوشل پریرا 78 اور پاتھم نسانکا 61 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔آسٹریلیا کی طرف سے ایڈم زمپا نے 4، پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک نے 2، 2 جبکہ گلین میکسویل نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔میگا ایونٹ میں دونوں ہی ٹیمیں پہلی کامیابی کی منتظر ہیں۔دونوں ٹیموں نے میگا ایونٹ میں اب تک 2، 2 میچز کھیلے ہیں، لیکن دونوں ٹیموں کو کامیابی نہیں ملی ہے۔آسٹریلیا کو بھارت اور جنوبی افریقا نے ہرایا ہے جبکہ سری لنکا کو بھی جنوبی افریقا اور پاکستان کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔آسٹریلیا نے اب تک 40 رنز بنائے ہیں اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی