سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں مسافر وین میں سلنڈر دھما کے کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق ؛ 14 زخمی

پاکستان میں گاڑیوں میں رکھے گئے گیس سلنڈر ز پر پابندی نہ لگائی جاسکی-ان سلنڈروں نے سینکڑوں معصوم پاکستانیوں کی زندگی کے چراغ گل کردیے -زیادہ دکھ کی بات یہ ہے کہ گاڑیوں میں استعمال کیے جانے والے زیادہ تر یہ سلنڈر غیر معیاری ہیں -جس کی وجہ سے یہ حادثات کا سبب بن رہے ہیں-آج یہی سلینڈر ایک بار پھر حادثے کا سبب بن گیا -اطلاعات کے مطابق سرگودھا کی تحصیل بھلوال میں مسافر وین میں سلنڈردھما کے کے نتیجے میں 7افراد جاں بحق، جبکہ 14 زخمی ہوئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بدقسمت مسافر وین بھلوال سے کوٹ مومن جا رہی تھی کہ کامرس کالج کے قریب گیس لیکیج کے سبب زبردست دھماکہ ہواجس کے نتیجے میں وین میں آگ لگ گئی – آتشزدگی سے پانچ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ دو زخمی افراد ہسپتال میں علاج کے دوران جان کی بازی ہار گئے ۔ پولیس کے مطابق مسافر وین 21مسافروں کو لیکر بھلوال سے کوٹ مومن روانہ ہوئی تو کوٹ مومن روڈ پر کامرس کالج کے قریب پہنچی تو اس میں نصب گیس سلنڈر سے گیس لیک ہونا شروع ہوگئی جس کی وجہ گاڑی میں اچانک آگ بھڑک گئی ،مسافر گاڑی میں سامنے والی نشستوں پر سوار مسافروں نے فوری گاڑی سے باہر نکل کر اپنی جانوں کو بچا یا، لیکن وین کے پچھلے حصے میں موجود خواتین اور بچے باہر نہیں نکل سکے- جاں بحق ہونے والوں میں ایک ماں صبیحہ اس کی 2 بیٹیاں عائشہ اور شبیہ جبکہ ایک خاتون مسافر کلثوم رانی شامل ہے ۔
 

 

ریسکیو کی جانب سے تمام زخمیوں کوطبی امداد کیلئے سول ہسپتال بھلوال منتقل کردیا گیا ہے ۔نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر اور آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی۔محسن نقوی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

Related posts

حکومت نے ہوائی جہاز کے ٹکٹ پر بھی ہزاروں اور لاکھوں کا ٹیکس ٹھوک دیا

باراتیوں کی کار نہر میں جاگری : 3 افراد جاں بحق

کراچی میں 5روز میں گرمی سے 427 افراد جاں بحق ہوئے ؛فیصل ایدھی