سرگودھا:تحریک انصاف چھوڑنے والے عامر سلطان چیمہ بھی الیکشن سے دستبردار

عامر سلطان چیمہ جو 2018 میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن جیتے تھے 9 مئی کے واقعات کے بعدتحریک انصاف سے الگ ہوگئے تھے ان کا خیال تھا کہ وہ اس بار نون لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے مگر وہاں سے بھی انہیں مثبت جواب نہ ملا -اس کے بعد انھوں نے ازاد حیثیت میں الیکشن لڑنےکا فیصلہ کیا مگر عوام کی طرف سے ان کو وہ ریسپانس نہ ملا جس کہ انہیں توقع تھی اس لیے اب ان کے پینل نے نہ صرف الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا بلکہ 2024 میں ہونے والے الیکشنز کو ہی ناپسندیدہ اور غیر جانب دار قرار دے دیا –
سرگودھا سے چیمہ خاندان نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے بائیکاٹ کی اہم وجہ بتا دی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 85 سے عامر سلطان چیمہ نے انتخابات نہ لڑنے کا اعلان کر دیا، پی پی 74 سے فیصل فاروق چیمہ نے بھی الیکشن سے دستبرداری کا فیصلہ کیا جبکہ صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 78 سے فیصل گھمن بھی انتخابات سے باہر ہو گئے ہیں۔چیمہ خاندان کی جانب سے بائیکاٹ کی وجہ بتاتے ہوئے کہا گیا ہے غیر روایتی الیکشن کروایا جا رہا ہے لہذا فیصلہ کیا ہے اس الیکشن کا حصہ نہیں بنیں گے۔

Related posts

عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو 22 جولائی تک اوریجنل فارم جمع کروانے کا حکم

ضمنی الیکشن میں جے یو آئی تحریک انصاف کو سپورٹ کرے گی؛فواد چوہدری

الیکشن کمیشن سے بھی مخصوص نشستیں معطل کر نے کا نوٹیفکیشن جاری