پاکستان میں جس طرح سرکاری گاڑیوں کا بےدریغ استعمال کیا جاتا ہے اب اس کو بھی لگام ڈالنے کا فیصلہ ہورہا ہے -جب سے سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹ دیکھنے کو ملتی ہیں کہ پولیس اہل کار سرکاری افسران کے بچوں کو سکول چھوڑنے کے لیے ان گاڑیوں کا استعمال کررہے ہیں یا ان میں مویشی یا فرنیچر لاد کر لے جایا جا رہا ہے تو دنیا بھر میں پاکستان کا مزاق اڑتا ہے اب ایسی حرکتوں کی روک تھام کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے اس کا آغاز گلگت بلتستان سے ہونے کی خبریں ہیں -روزنامہ جنگ کی خبر کے مطابق گلگت بلتستان میں سرکاری گاڑیوں کے بے جا استعمال کو روکنے کیلئے گاڑیوں پر آفیشل لوگو لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے صوبے کے تمام اضلاع میں سرکاری گاڑیوں پر آفیشل لوگو پرنٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات: https://t.co/xybBRczTok#DailyJang#gilgitbaltistan pic.twitter.com/NAMcGMLKHf— Daily Jang (@jang_akhbar) September 21, 2023
چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے صوبے کے تمام اضلاع میں سرکاری گاڑیوں پر آفیشل لوگو پرنٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر شیئر کیے گئے سیمپل میں گاڑی کے سامنے حکومت کالوگو، جبکہ سائیڈ پر ’’یہ گاڑی ٹیکس گزاروں کی ملکیت ہے‘‘ لکھا ہے۔