سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 سے 15 فیصد اضافے کا امکان

شہباز حکومت نے بڑگتی ہوئی مہنگائی کے باوجود سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے پر غور شروع کردیا ہے جو ایک اچھی بات ہے – وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے پندرہ فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں دس فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔ اس کے علاوہ قومی خزانے پر پنشن کا بوجھ کم کرنے کیلئے پنشن اصلاحات متعارف کروائے جانے کا بھی امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اگلے مالی سال کے بجٹ آئی ایم ایف شرائط اور مہنگائی سمیت دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجاویز پر غور کیا جارہا ہے جس کیلئے صوبوں سے بھی مشاورت جاری ہے۔مگر اب اس پر کتنا عمل درآمد ہوگا یہ تو وزیرخزانہ کی بجٹ تقریر کے بعد ہی پتہ چلے گا کیونکہ پاکستان میں ہر روز ایک نئی خبر سننے کو ملتی ہے اس لیے اب کسی پیشن گوئی پر قوم اعتماد نہیں کرتی –

Related posts

احتجاجی کال ؛ملک میں 5 جولائی کو پٹرول پمپس بند ہونے کا خطرہ

تعمیراتی سیکٹر نے بھی حکومت کو ہڑتال کی دھمکی دیدی

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 5 جولائی سے ملک بند کرنے کی دھمکی