بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف مایوس کن کپتانی کے بعد قوی امکان پید ا ہوگیا ہے کہ ٹیم کی قیادت کسی اور کھلاڑی کے سپرد کی جائے گی اور ٹیسٹ میں جس طرح بری طرح رضوان ناکام ہوئے تو سرفراز احمد کے ایک مرتبہ پھر ٹیسٹ میچز میں واپسی اہمیت اختیار کرگئی ٹویٹر پر بھی سرفراز کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑ گیا –
اب اطلاعات ہیں کہ سرفراز احمد نے اپنے ٹیم میٹس کو اپنے گھر کھانے کی دعوت دی – سرفراز احمد کی جانب سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو اپنے گھر کھانے پر مدعو کیا گیا جس میں اظہر علی ، محمد رضوان اور حسن علی سمیت کئی کھلاڑی شریک ہوئے تاہم کپتان بابراعظم نجی مصروفیات کی وجہ سے شریک نہ ہوسکے جو کئی سوالات کو جنم دے رہا ہے کیونکہ لوگوں کے اصرار کے باوجود تیسرے ٹیسٹ میں بھی سرفراز کو نہیں کھلایا گیا تھا جس پر بابر کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا یا گیا
۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بابر اعظم نے عشائیے سے قبل لاہور میں نجی مصروفیات تھیں۔ عشائیے میں کھلاڑیوں کی تواضع مختلف قسم کے کھانوں سے کی گئی جب کہ عشائیے سے لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شئیر کی گئیں ۔