سردی جانہیں رہی ؛سردی تو ابھی آرہی ہے ؛محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

وہ پاکستانی جو یہ اندازہ لگائے بیٹھے تھے کہ سردی ختم ہوگئی تو ان کے لیے محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشن گوئی سامنے آئی ہے کہ پنجاب کے سیاحتی مقام مری میں برفباری کے بعد بارش اور برف باری کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان میں داخل ہوگئی ہیں، محکمہ موسمیات نے آج سے بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کر دی ہے ۔یہی وجہ ہے لاہور جیسے شہر میں بھی شب کو درجہ حرارت 1 یا 2 ڈگری تک گرنے لگ گیا ہے

 

نجی ٹی وی چینل نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ آج اور جمعرات کو بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو گی جس کے بعد سردی کی شدت میںاور اضافہ ہوگا اس اطلاع کے بعد محکمہ پی ڈی ایم اے نے بارش اور برفباری کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کو الرٹ رہنے کا مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوری کے تیسرے ہفتے میں بلوچستان کے مختلف اضلاع خصوصا کوئٹہ، ژوب، ، زیارت، چمن، پشین، نوکنڈی، دالبندین، ، قلعہ سیف اللہ، ، ، قلات، خضدار، تربت، پنجگور اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ چند مقامات پر تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ پی ڈی ایم اے نے کوئٹہ اور مکران کے ساحلی علاقوں کے باشندوں کو شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ آئندہ 2 روز تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا