سردیوں میں اپنے (خشک) ہونٹوں کی حفاظت کے لیے کیا کریں ؟

پاکستان کی آب و ہوا ایسی ہے کہ سردیاں شروع ہوتے ہی جلد بھی خشک ہونا شروع ہوجاتی ہے اس کے علاوہ ہونٹ اتنے خشک اور بھدے ہوجاتے ہیں کہ ان میں سے خون رسنا شروع ہوجاتا ہے اس کے لیے چند گھریلو ٹوٹکے بہت کارگر ثابت ہوئے ہیں –
ہونٹوں کی خشکی ختم کرنے کے لیے شہد کا استعمال سب سے بہترین ہے -شہد کو ہونٹوں پر 15 سے 20 منٹ لگائیں پھر دھودیں ، شہد ہونٹوں کی نمی کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ۔

اس کے علاوہ لیموں بھی بہت فائدہ مند ہوتا ہے -تازہ لیموں کا رس اپنے ہونٹوں پر لگائیں اور چند منٹ کے لیے چھوڑ دیں پھر دھو لیں۔لیموں کے رس میں سٹیرک ایسڈ ہوتا ہے جو سیاہ ہونٹوں کو ہلکا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ہونٹوں پر عرق گلاب لگائیں اور چند منٹ بعد دھو لیں کیونکہ گلاب کا پانی اپنی ہائیڈریٹنگ اور سکون بخش خصوصیات کی وجہ سے آپ کے ہونٹوں کے لئے انتہائی فائدہ مند ہے۔

اپنے ہونٹوں پر تھوڑا سا بادام کا تیل لگائیں اور اسے دھونے سے پہلے چند منٹ لگا رہنے دیں، بادام کا تیل وٹامنز سے بھرپور ہوتا ہے اور ہونٹوں کو نمی بخشنے اور ان کی حفاظت میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔کھیرے میں ہائیڈریٹنگ خصوصیات پائی جاتی ہیں، اس لیے کھیرے کا رس اپنے ہونٹوں پر 10 سے 15 منٹ تک لگا رہنے دیں یا کھیرے کے پتلے ٹکڑے اپنے ہونٹوں پر رکھیں اس کے علاوہ کھیرے کو اپنی زندگی کے معمول میں کھانے کے لیے بھی رکھ لیں ۔

ناریل اور کینو اور مالٹے کے چھلکے کے رس کو ہونٹوں اور ہاتھوں پر پر لگائیں اور کچھ دیر کے لیے چھوڑ دیں۔ناریل کا تیل اور چھلکوں کا رس ہونٹوں کو نمی بخشنے اور ان کی ساخت کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے۔ یہ آسان ٹوٹکے ہیں جو آپ کی شخصیت اور آپ کے چہرے کو پرکشش بنانے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں –

Related posts

بہت جلد تھکن کمزوری اور نقاہت کی بنیادی وجہ اور اس کا علاج کیاہے؟

ہیٹ ویو اور شدید گرمی بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا سبب بن سکتا ہے

چینی سائنس دانوں نے شوگر کا علاج دریافت کرلیا