پیپلز پارٹی کے دور میں گورنر پنجاب منتخب کیے جانے والے معروف وکیل سردار لطیف خان کھوسہ کو پیپلز پارٹی سے بے دخل کردیا گیا – پیپلزپارٹی کی قیادت نے سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کی بنیادی رکنیت ختم کردی۔سردار لطیف کھوسہ کئی ماہ سے پیپلز پارٹی کے نظریات اور پالیسیوں سے اختلاف کررہے تھے اور کل انھوں نے چیرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرکے ان کا کیس لڑنے کی حامی بھری تھی –
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید کا کہنا ہے کہ سردار لطیف کھوسہ نے پارٹی کی ریڈ لائن کراس کی ہے جس کی وجہ سے ان کی بنیادی رکنیت ختم کی جاتی ہے ، انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابق گورنر اپنے بیٹے کو اٹارنی جنرل لگوانا چاہتے تھے لیکن جب ایسا نہیں ہوا تو انہوں نے پارٹی کو بلیک میل کرنا شروع کردیا ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ پی ٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہیں یا