سرائے عالمگیر: مسلم لیگی رہنما راجہ رووف گھر میں ڈکیتی کے دوران جاں بحق

پاکستان میں ڈاکووں کا حوصلہ بڑھتا جارہا ہے کل پی ٹی آئی کے ایک مشہور رہنما عاطف خان کو 80 لاکھ روپے بھتے کی پرچی گئی اور ان کے ساتھ دیگر کئی صنعتکاروں کو بھی بھتے کی پرچیاں بھیجی گئیں اور اب پاکستان کے شہر جہلم سے ایک افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے

 

 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مقامی رہنما راجہ رؤف کوجہلم کے علاقے سرائے عالمگیر میں گھر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اغواء کے بعد قتل کر دیا ۔ڈاکؤؤں کا حوصلہ اتنا بڑھ گیا ہے کہ اب ان کے ہاتھ سے سیاست دان بھی محفوظ نہیں رہے -اطلاعات کے مطابق رات کے وقت ڈاکو راجہ رؤف کے گھر میں گھس آئے جس پر لیگی رہنما نے مزاحمت کی تو ڈاکو غصے میں ان کو اغوا کر کے ساتھ لے گئے اور پھر راجہ رؤف کو گولی مارنے کے بعد لاش سڑک پر پھینک کر فرار ہو گئے، پولیس کے مطابق لاش پوسٹمارٹم کے کیلئے ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

Related posts

کینیا کی عدالت سے ارشد شریف شہید کو انصاف مل گیا

سندھ ؛ ڈاریکٹر ز اور ڈی ای او ایجوکیشن ذکوٰۃ ،صدقات کے پیسے کھاگئے

اداکارہ زینب جمیل پر فائرنگ کرنے والوں کی شناخت ہوگئی