حکومت پنجاب کی جانب سے 27517 اسکولوں کو پرائمری سےمڈل ور مڈل سے ہائی کلاسز تک اپگریڈ کیا جائے گا۔
اسکولوں کی اپگریڈیشن دو مراحل میں کی جائے گی جس کے پہلے مرحلے میں پنجاب کے 20864 اسکولوں کو پرائمری سے مڈل تک اپگریڈ کیا جائے گا۔ جبکہ دوسرے فیز میں 6653 اسکولوں کو مڈل سے ہائی اسکول کے درجے تک اپ گریڈ کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے پچھلے ایک عرصے میں یکساں نظام تعلیم کا منصوبہ متعارف کروایا جس کے بعد اب تعلیم کے حوالے سے یہ حکومت کا دوسرا اہم قدم ہے۔حکومت کے مطابق اب تک 1227 اسکولوں کو پرائمری سے مڈل تک اپگریڈ کیا جا چکا ہے جس سے قومی خزانے کو 16 ارب روپے کا فائدہ ہوا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ پنجاب اسکول کنسٹرکشن اینڈ ری ہیبیلیٹیشن کے تحت سرکاری اسکولوں کے انفراسٹرکچر کو بھی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ایلیمٹری اور پرائمری اسکولوں کو اپگریڈ کرنے کا مقصد بطور خاص دور دراز کے علاقوں میں پڑھنے والے بچوں کو تعلیم کے حوالے سے آسانی فراہم کرنا ہے۔ اس سے بچوں کے والدین کی حوصلہ افزائی ہو گی اور انہیں اپنے بچوں کو پڑھانے کے لیے شہر کے اخراجات برداشت نہیں کرنے پڑیں گے۔
اسی سلسلے میں حکومت نے پنجاب کے 11 اضلاع میں 4000 لائبریریز کے قیام کو بھی یقینی بنانے کے لیے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔

ہمارے ملک میں کتاب کی دوری کی وجہ سے نوجوان نسل کا جو نقصان ہو اہے اس سے پچنے کے لیے اور اپنی آئندہ نسلوں کو اقوام عالم کے ہم پلہ کرنے کے لیے یہ اقدام انتہائی ضروری ہے۔ جس طرح باہر کے ملکوں میں دور دراز گاؤں میں بھی لائبریری کلچر پایا جاتا ہے اسی طرح ہماری نسلوں کو بھی کتاب کے صفحوں کی مہک کو اپنی روح میں بسانے کی ضرورت ہے۔