سب مل بیٹھ کر ملک کو درست سمت اور ترقی کی راہ پرلائیں ؛نواز شریف

نواز شریف کی 4 سال بعد واپسی کے بعد نون لیگ اور ان کے حمائتیوں کو بڑی امید تھی کہ ووٹر ان کی طرف آئے گا مگر ایسا کچھ نہیں ہوا یہی وجہ ہے کہ 21 اکتوبر کے بعد سے ابتک نون لیگ نے کسی دوسرے بڑے شہر میں جلسہ نہیں کیا -تاہم ان کی جماعت کی جانب سے بڑے بڑے بیانات کا سلسلہ جاری ہے –
آج ایک بار پھر نواز شریف نے عام انتخابات کے حوالے سے اپنی جماعت کی کامیابی کی پیشن گوئی کی نوازشریف کاکہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن )اس وقت پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت ہے اور عام انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی۔ انھوں نے ایک بار پھر مفاہمت کی بات بھی کی – نواز شریف نے کہا کہ میں تو یہی چاہتا ہوں کہ سب مل بیٹھ کر ملک کو درست سمت کی طرف لائیں،ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو مثبت سوچ رکھنا ہوگی –

انھوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ عوام سب سمجھ اور دیکھ چکے ہیں ، وہ اب کسی ایسے شخص کو آگے نہیں لانا جو افراتفری پیدا کرے،بہت جلد مسلم لیگ (ن )کی سرگرمیاں زور پکڑ لیں گی،ڈبل سپیڈ کا مطلب ملک کیلئے دن رات کام کرنا ہے ، ملک ہے تو ہم ہیں۔ان کا کہناتھا ان شا اللہ پاکستان کے اچھے دن شروع ہو چکے ہیں،عام انتخابات میں عوام کی مدد سے واپس آکر ملک کی خدمت کریں گے۔تاہم حقیقت اس کے بالکل برعکس ہے اس بات کا احساس سب سے زیادہ نواز شریف کو ہی ہے اسی لیے وہ الیکشن میں جانے کو بالکل تیار نہیں ہیں مگر اب سپریم کورٹ کے الیکشن کی تاریخ دینے کے بعد ان کی جماعت کا اصل امتحان شروع ہوھائے گا -اب انہیں عوام میں جانا پڑے گا تب انہیں معلوم ہوگا کہ اس وقت ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کون سی ہے –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی