سب سے پہلے محسن نقوی کی سرجری ہونی چاہیے ؛عمران خان

پی سی بی کے چئیرمین نے بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر کہا تھا کہ اس ٹیم کو بڑی سرجری کی ضرورت ہے اس پر عمران خان کا دلچسپ جواب آگیا کپتان نے کہا کہ سب سے پہلے محسن نقوی کی سرجری ہونی چاہیے کیونکہ یہ الیکشن کروانے میں ناکام رہے ۔ عمران خان نے کہا کہ ہمارے فوجی شہید ہو رہے، اسلام آباد میں ڈکیتیاں ہو رہی لیکن ان کو کوئی پرواہ نہیں، یہ سب سے بڑا سفارشی ہے، اس میں کیا خوبیاں ہیں؟۔

عمران خان نے کہا کہ جو پارٹی میدان میں نہیں آئی ان کو جتوایا گیا، الیکشن کا پوسٹ مارٹم ہونا چاہیے، پورے پنجاب میں ہمارے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور پی ٹی آئی کے لوگ جہاں کنونشن کرتے ہیں ان کو اٹھا لیا جاتا ہے۔ا نھوں نے اپنی جماعت کو پیغام دیا کہ تیاری کریں ملک بھر میں احتجاج کرنا پڑے گا کیونکہ ملک کے اندر ذرائع آمدنی کم ہو رہی ہے اور قرضے بڑھتے جا رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ، آئی جی جیل خانہ جات اور جیل میں موجود کرنل کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔ مجھے فیملی ممبران، وکلاء اور سیاسی رہنماوں سے 30، 30 منٹ ملاقات کا وقت دیا جاتا ہے جبکہ مجھے جیل میں ایک قیدی کھانا بنا کر دیتا ہے اور 6 لوگوں سے زائد لوگوں کو نہیں ملنے دیا جاتا۔

انہوں نے شکوہ کیا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کے لیے گھر سے کھانا تیار ہو کر آتا تھا، دونوں کے لیے کئی لوگ ملاقات کے لیے جیل آتے تھے ۔ انھوں نے الزام عائید کیا کہ آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ ن لیگ کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔اس کے بعد صحافیوں نے جب فارم 45 کے متعلق سوالات کیے تو عمران خان سے سوالات کرنے پر پولیس ایکشن میں نظر آئی اور صحافیوں کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا –

Related posts

نیا اے سی 12 دن چلایا ؛بل 60 ہزار آگیا ؛ریحام خان تپ گئیں

بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دے دیا

امریکہ میں پاکستانی انتخابات کی تحقیقات کی قرارداد ’ ہماری بڑی کامیابی‘ ہے:شہباز گل