سبی میں خودکش حملہ، 9 پولیس اہلکار شہید، 11 زخمی کوئٹہ: بلوچستان کے شہر سبی میں پولیس کی گاڑی کے قریب بم دھماکے میں نو پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سبی قومی شاہراہ پر پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں 9 پولیس اہلکار شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کچھی محمد نے دعویٰ کیا کہ دھماکہ مبینہ طور پر ایک موٹر سائیکل سوار خودکش بمبار نے کیا۔ ایس ایس پی نے بھی دھماکے میں کم از کم 9 پولیس اہلکاروں کے شہید اور 11 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال سبی منتقل کر دیا گیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کوئٹہ میں ایک خاتون ‘خودکش بمبار’ کو گرفتار کر لیا گیا، جسے بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) نے لاپتہ شخص کے طور پر پیش کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق بی ایل ایف کی جانب سے محل کو لاپتہ شخص کے طور پر پیش کرنے کا پروپیگنڈہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ محل بلوچ کو بی ایل ایف کے عسکری ونگ نے استعمال کیا اور اس کی حمایت پر مجبور کیا۔ دی بلوچستان پوسٹ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ٹویٹس کو پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے خلاف جھوٹا بیانیہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔ کوئٹہ میں گرفتار خاتون خودکش بمبار کو بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کی حمایت پر مجبور کیا گیا۔ وہ اپنے بچوں سے الگ ہو کر خودکش بمبار بن گئی۔
سبی میں خودکش حملہ، 9 پولیس اہلکار شہید، 11 زخمی
