سانگھڑ میں 9 بچوں کے باپ کی 11 بچوں کی ماں سے شادی

پاکستان میں بھلائی کرنا بھی جرم بنتا جارہا ہے -کچھ ایسا ہی سندھ کے شہر سانگھڑ کے رہائشی کےساتھ ہوا جس کو بےگھر بیوہ کو سہارا دینے کے جرم میں جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں -سندھ کے علاقے سانگھڑ میں 9 بچوں کے باپ اور 11 بچوں کی ماں کو محبت کی شادی کے سبب جان کے خطرات کا سامنا ہے۔

سانگھڑ میں ایک 11 بچوں کی ماں کو اس کے شوہر نے طلاق دے کر گھر سے نکال دیا تو اس واقعے پر علاقے میں شور مچ گیا کہ ایک عورت 11 بچوں کا پیٹ کیسے بھرے گی ؟ 45 سالہ چیتن کو ایک بے سہارا خاتون رانی بھیل کا پتہ چلا جس کو شوہر نے مار پیٹ کر گھر سے نکال دیا تھا تو چیتن نے انسانیت کی خاطر بے گھر خاتون کو پناہ دی اور اس کے بچوں کو کھانا دینا شروع کردیا اس پر اس خاتون کے دل میں اس آدمی کی خدا ترسی کی وجہ سے محبت پیدا ہوگئی جو دھیرے دھیرے شدت اختیار کرگئی ۔ چیتن کا سہارا دینے کی ادا رانی بھیل کو بھا گئی تو دونوں ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہو گئے اور انھوں نے شادی کرلی پہلے ہی روز ان کے گھر 20 بچے اکھٹے ہوگئے اور دونوں کا گھر بچوں سے بھر گیا۔
ابھی دونوں نے اپنی شادی کو پری طرح انجوائے بھی نہیں کیا تھا کہ ان کی زندگیوں کو خوف نے گھیر لیا ، جب رانی بھیل کے سابق شوہر کو پتہ چلا کہ جس خاتون کو اس نے مارپیٹ کر گھر سے نکالا تھا اس کا تو پھر سے گھر بس گیا ہے تو وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا اور راموں بھیل اور اس کے رشتے دار اس نئے جوڑے کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے۔ چیتن اور رانی بھیل نے جام صاحب پریس کلب میں اعلیٰ حکام سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔مگر پاکستان میں اس وقت جو حالات ہیں تو صرف اللہ پاک کی ذات ہی انہیں ظالموں کے شر اور ظلم وستم سے بچا سکتی ہے –

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے