سانحہ 9 مئی کے 20 ملزمان کی آرمی چیف کے حکم پر رہا ئی

آرمی چیف کی جانب سے ایک عوام دوست فیصلہ آیا جس کے بعد سانحہ 9 اور 10 مئی میں پاک فوج کے زیرحراست 20 ملزمان کو سزا مکمل ہونے سے قبل ہی رہا کردیا گیا ۔قوم کو فوج سے ایسے ہی فیصلوں کی توقع کی جارہی ہے تاکہ ان کے اور عوام کے درمیان پیدا ہونے والی دوریوں میں کمی آسکے-

“ڈان نیوز” کے مطابق اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان نے مجرموں کی رہائی سے متعلق سپریم کورٹ میں جمع کرائی ، رپورٹ کے مطابق رہا ہونے والوں میں دیر کے 3 اور مردان کا ایک مجرم ، راولپنڈی کے 8 افراد ، ان کے علاوہ لاہور کے 3، گوجرانوالہ کے 5 مجرمان کو بھی ایک ایک سال قید بامشقت دی گئی تھی ۔

واضح رہے کہ 28 مارچ کو سپریم کورٹ نے اپنے 13 دسمبر کے حکم نامے میں ترمیم کرتے ہوئے فوجی حکام کو 9 مئی تشدد کیس میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار 15 سے 20 افراد کو عید الفطر سے قبل رہا کرنے کی اجازت دے دی تھی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے اٹارنی جنرل فار پاکستان منصور عثمان اعوان کو ہدایت کی تھی کہ وہ ان افراد کی فہرست پیش کریں جنہیں عید سے قبل رہا کیا جائے گا، فہرست میں ان لوگوں کی بھی شناخت ہونی چاہیے جنہیں کم سزا دی گئی ہے یا 3 سال تک کی سزا سنائی گئی ہے۔

13 دسمبر کو عدالت عظمیٰ نے اپنے 23 اکتوبر کے فیصلے کی کارروائی کو معطل کر دیا تھا جس نے 9 مئی کے تشدد میں ملوث شہریوں کے مقدمے کی سماعت کو کالعدم قرار دیا تھا اور یہ ہدایت جاری کی تھی کہ فوجی عدالتیں ٹرائل شروع کر سکتی ہیں لیکن وہ جب تک حکومت کی طرف سے قائم کردہ انٹرا کورٹ اپیلوں کو نمٹا نہیں دیا جاتا تب تک کسی ملزم کو مجرم قرار یا بری نہ کریں۔اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا تھا کہ ہدایات کے مطابق پہلی کیٹیگری میں آنے والے 15 سے 20 افراد کو 9 یا 10 اپریل کو عید سے پہلے رہا کیا جا سکتا ہے، تاہم ان افراد کی رہائی کا کوئی بھی فیصلہ اعلیٰ حکام یعنی آرمی چیف کی طرف سے توثیق سے مشروط ہوگا۔انہوں نے وضاحت کی تھی کہ فوجی عدالتوں سے سنائی گئی سزائیں معاف ہو سکتی ہیں اور یہ افراد عید سے پہلے گھر جا سکتے ہیں۔اٹارنی جنرل نے کہا تھا کہ ملزمان کی تعداد بڑھ کر 105 ہو گئی ہے کیونکہ فہرست میں 2مزید افراد کو شامل کیا گیا ہے۔

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب