سانحہ بلدیہ کیس : فیکٹری مالک کا پاسپورٹ، شناختی کارڈاور بینک اکائونٹس بلاک

کراچی کے علاقے بلدیہٹاؤن میں 2012 ء میں ایک فیکٹری میں آتشزدگی کا وقعہ رونما ہوا تھا جس نے ہر درد رکھنے والے پاکستان کا دل دکھی کردیا تھا اس سانحے میں مرد ،خواتین اور بچوں سمیت 250 کے قریب افراد زندہ جل گئے تھے -تحقیقات کےبعد پتہ چلاتھا کہ یہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تھیاور اس میں فیکٹری مالکان بھی شامل تھے جس کے بعد عدالت نے تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے اس کیس کے 2 مرکزی ملزمان کو سزائے موت بھی سنائی تھی -اب اس میں ایک اور پیش رفت سامنے آئی ہے -سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ کیس میں نامزد ملزم حماد صدیقی کا پاسپورٹ، شناختی کارڈ بلاک کرنے اور بینک اکائونٹس بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

اس واقعے کے بعد فیکٹری مالکان ملک چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے جس پر بہت شور اٹھا تھا اور ایم کیو ایم کے کردار پر بھی سوال اٹھے تھے -آج سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ بلدیہ فیکٹری سمیت 3 کیسز کے مفرور ملزمان کی وطن واپسی کے معاملے کی سماعت ہوئی – دوران سماعت عدالت نے مفرور ملزمان کی وطن واپسی کی کوششیں نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ دوران سماعت عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ سے سوال کیا کہ حمادصدیقی کو وطن واپس لانے کے لیے کیا اقدامات کیے؟ اس پر سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ حمادصدیقی 2017 میں ابو ظبی چھوڑ چکا ہے، اس پر جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ حماد صدیقی کیس کا ٹرائل شروع ہونے سے پہلے ہی ابوظبی چھوڑ چکا تھا؟ سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ حماد صدیقی 2013 میں پاکستان سے چلا گیا تھا۔ عدالت نے سوال کیا کہ کیا حماد صدیقی کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کیا گیا؟ اس پر سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ حماد صدیقی کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہوچکی ہے۔ عدالت نے حماد صدیقی، تقی حیدر شاہ، خرم نثار کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے اور بینک اکائونٹس بند کرنے کا حکم دیا۔ اور کس کی تمام تر تفصیلات بھی طلب کرلیں –

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز