سال 2030 میں 36 روزے ہوں گے مگر کیسے ؟

یوں تو ہم ہم جانتے ہیں کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں 29 یا 30 روزے آتے ہیں اور اس کے بعد عید کا چاند نظر آجاتا ہے اور یوں یکم شوال کو عید الفطر بڑے ذوق وشوق اور ولوے سے منائی جاتی ہے مگر آپ یہ سن کر حیران ہوں گے کہ 2030 میں مسلمان سال میں 35 یا 36 روزے رکھیں گے ایسا کیوں ہوگا اس کی وضاحت ماہر فلکیات نے کردی ہے

سعودی ماہر فلکیات خالد الزعاق نے کہا ہے کہ 2030 میں رمضان 2 مرتبہ آئے گا جس کی وجہ عیسوی سال میں 2 ہجری سالوں کی آمد ہے اور عیسوی و ہجری سال میں 11 روز کا فرق ہوتا ہے۔ خالد الزعاق نے کہا کہ 2030 منفرد سال ہو گا کیوں کہ اس سال مسلمان 36 روزے رکھیں گے۔ 30 روزے جنوری 2030 میں اور 6 روزے دسمبر 2030 میں رکھے جائیں گے۔

سعودی ماہر فلکیات کا کہنا تھا کہ 1451 ہجری میں رمضان کا آغاز 5 جنوری 2030 کو ہو گا اور 1452 ہجری میں رمضان کی شروعات 26 دسمبر 2030 کو ہو گی۔

Related posts

بیماری کا بہانہ بنا کر چھٹی لینے والی خاتون کی باس سے ہوائی جہاز میں ملاقات

انڈونیشیا میں ایک خاتون کو اژدھا نگل گیا : پتہ کیسے چلا؟

پہلے فٹ بال میچ دیکھیں گے ؛پھر مرحوم کی تدفین ہوگی