سال 2026تک کراچی کی طرح لاہور میں بھی پانی ختم ہو جائیگا-جسٹس شاہد کریم

پاکستان دنیا کے ان چند خوش قسمت ترین ممالک میں سے ای تھا جہاں پانی کا ایک بہت بڑا زیرزمین ذخیرہ موجود تھا مگر حکومت کی ناکام پایسیوں کے سبب ہم نے قدرت کے اس خزانے کی قدر نہیں کی اور اب ہم اس کی سزا بھگتنا شروع ہوگئے ہیں -آج لاہور ہوئی کورٹ میں یہ بات بھی سنی گئی کہ 3 سال بعد لاہور شہر کا پانی بھی ختم ہوجا ئے گا -لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ رپورٹس بتا رہی ہیں 2026تک لاہور میں پانی ختم ہو جائیگا، ٹینکر چلیں گے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی کا کتنا بڑااثر ہے کہ ابتک برف نہیں پڑی،اس سے زیادہ قدرت ہمیں کیا دکھائے؟رپورٹس بتا رہی ہیں 2026تک لاہور میں پانی ختم ہو جائیگا، پھر یہاں بھی کراچی کی ہی طرح ٹینکر چلیں گے اور لوگ پانی کو ترسیں گے۔وکیل پی ایچ اے نے کہاکہ پی ایچ اے نے شاہدرہ میں 5ہزار پودے لگا ئے ہیں،ہم 2ہزار پودے مزید لگائیں گے،پی ایچ اے کے سٹاف کو 25الیکٹرک بائیکس دے دی ہیں،ترجمان پی ڈی ایم اے نے کہا کہ کلائمیٹ چینج کی وجہ سے برفباری نہیں ہوئی۔

Related posts

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا

پاکستانی قوم نے عید پر 500 ارب روپے خرچ کرکے 68 لاکھ جانور قربان کیے