سال 2021 دنیا بھر کے صحافیوں پر بھاری : 293 گرفتار اور 24 جان سے گئے

کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند صحافیوں کی تعداد 2021 میں نئی ​​بلندی پر پہنچ گئی۔موجودہ سال صحافیون کے لیے شدید تر رہا -رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوران دنیا بھر میں 293 میڈیا پرسنز کو قید کیا گیا اور 24 صحافیوں کو ان کے کام کی وجہ سے قتل کیا گیا۔

IMAGE SOURCE: Jasarat Pakistan

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین میں 50 صحافیوں کو قید کیاگیا ، اس کے بعد میانمار میں 26، پھر مصر میں 25، ویتنام میں 23 صحافی پابند سلاسل ہوئے – رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال کے دوران دنیا بھر میں 280 صحافیوں کو گرفتار کیا گیا۔سی پی جے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جوئل سائمن نے کہا کہ گرفتار صحافیوں کی تعداد میں پچھلے چھ سالوں سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

image source: Millat Times

سائمن نے کہا کہ قید صحافیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد آزادانہ رپورٹنگ کے خلاف عدم برداشت کو ظاہر کرتی ہے، انہوں نے مزید کہا میڈیاپرسنزکو آزادانہ رپورٹنگ کے لیے جیل بھیجنا آمرانہ حکمرانی کی علامت ہے۔انہوں نے دنیا بھر میں صحافیوں کو دھمکیوں، سنسر شپ، قید اور قتل کی بھی مذمت کی۔

Related posts

نیا اے سی 12 دن چلایا ؛بل 60 ہزار آگیا ؛ریحام خان تپ گئیں

بابر اعظم کے بعد وہاب ریاض نے بھی مبشر لقمان کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دے دیا

امریکہ میں پاکستانی انتخابات کی تحقیقات کی قرارداد ’ ہماری بڑی کامیابی‘ ہے:شہباز گل