بھارت میں سال 2017 میں مس انڈیا کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والے خوبرو دوشیزہ تریپور رنکی چکما کینسر کی بیماری کے باعث 28 سال کی عمر میں چل بسیں۔جنگ کے مطابق بھارتی میڈیا نے بتایا کہ رنکی چکما پچھلے دو برس سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں اور رواں ماہ 22 فروری کو طبیعت زیادہ بگڑنے پر انہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔رنکی چکما کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا جہاں طبیعت مزید بگڑنے پر ان کی موت واقع ہو گئی جبکہ ان کی آخری رسومات کب اور کہاں ہوں گی اس حوالے سے مرحومہ کے خاندانی ذرائع نے تفصیلات شیئر نہیں کی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق مس انڈیا تریپورہ میں 2022ءکو چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔رنکی چمکا کی سرجری بھی ہوئی تھی لیکن کینسر نے ان کے پھیپھڑوں اور سر کو متاثر کیا تھا جس کے نتیجے میں دماغ میں ٹیومر بن گیا تھا۔
رنکی چکمانے یہ افسوس ناک خبر گزشتہ ماہ اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے دعاؤں کی اپیل کی تھی۔مگر وہ اتنی ہی زندگی لے کر دنیا میں آئی تھیں اس لیےآج ان کی زندگی کا چراغ گل ہوگیا –