شیخ رشید جو آجکل مری پولیس کی حراست میں ہیں آج پھر ان کی عدالت میں پیشی ہوئی -عدالت میں پیشی کے موقع پر شیخ رشید نے ایک بار پھر صحافیوں سے دبنگ لہجے میں گفتگو کی وہ بہت پرعزم نظر آئے – ان کا کہنا تھا کہ ساری زندگی جیل میں گزار سکتا ہوں مگر اتحادیوں سے بے وفائی نہیں کر سکتا۔ساری زندگی فوج کا ساتھ دینے والے شیخ رشید نے کپتان کی خاطر اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات بگاڑ لیے اس کی بڑی وجہ عوام کا کی خان سے محبت اور جنون ہے جو اس وقت خان کے لیے جان قربان کرنے کو تیار بیٹھی ہے –
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھاکہ مخالفین چاہتے ہیں کہ پیٹریاٹ پارٹی کی سربراہی کروں مگر بے وفائی نہیں کروں گا۔ واضح رہے کہ شیخ رشید کو 14 دن کے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے، مری پولیس نے شیخ رشید کوسول کورٹ میں پیش کر کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی،مری پولیس کی جانب سے استدعا کی گئی تھی کہ شیخ رشید سے مقدمے سے متعلق تفتیش کرنی ہے اور کچھ ریکوریز کرنی ہیں ،درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ شیخ رشید کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا جائے۔عدالت نے پولی کی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرکے دوبارہ جیل بھیجنے کاحکم دے دیا -آج کے فیصلے کے بعد شیخ رشید کو بڑی عدالت سے ضمانت ملنے کا قوی امکان پیدا ہوگیا ہے –