سارہ گل پاکستان کی پہلی ٹرانسجینڈر(خواجہ سرا ) ڈاکٹر بن گئیں

عزم جواں اور حوصلے بلند ہوں تو مشکلات کا سامنا آسانی سے کیا جاسکتا ہے، ایسے ہی مشکلات کا سامنا کرنے والی پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل ہیں، جنہوں نے تمام مسائل اور تکالیف کے باوجود ایم بی بی ایس کیا۔

سارہ گل نے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ انہیں پڑھنے کا شوق بچپن سے ہی تھا، دنیا والوں کے طعنوں سے تنگ آکر ان کے سگے باپ نے گھر سے نکال دیا تھا مگر میں نے دنیا کے طعنے برداشت کیے اور دنیا کا بھرپور مقابلہ کیا ۔

انہوں نے کہا کہ وہ ٹرانسجینڈر کی تعلیم پر کام کرنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں پہلی بار خواجہ سرا سارہ گل ایم بی بی ایس میں کامیابی حاصل کرکے ڈاکٹر بنی ہیں ، انہوں نے جناح میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج سے امتحان پاس کیا۔

Related posts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد کے بچوں پر سکول میں بستے لانے پر پابندی

سی ڈی اے کا قابل طلبہ کو ماہانہ 40 ہزار روپے دینے کا اعلان