سارہ نیلم نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں اوور سیز پاکستانیوں سے متعلق دیے گئے اپنے بیان پر معافی مانگ لی

ماڈل و اداکارہ سارہ نیلم نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں اوور سیز پاکستانیوں سے متعلق دیے گئے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔پروگرام کے دوران سارہ نیلم نے دیار غیر میں رہ کر کمائی کرنے والے افراد کے پاکستان میں طرز زندگی اور لباس کا مزاق اڑایا تھا -ان کا کہنا تھا کہ یہ لوگ وہاں مزدوروں کی طرح زندگی گزارتے ہیں مگر جب پاکستان آتے ہیں تو پاکستانیوں پر رعب جمانے کے لیے انہیں عمدہ لباس پہن کر متاثر کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس پر ان کے خلاف سوشل میڈیا پر سخت تنقید کی گئی تھی –

 

سارہ نیلم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کچھ ٹائم پہلے میں نے ٹی وی شو مزاکرات میں شرکت کی تھی جس کے کلپس دو دن پہلے وائرل ہوئے ہیں جس سے میرے اوور سیز بہن بھائیوں کو کافی تکلیف پہنچی ہے، میری بات کا مقصد کسی کی دل آزاری بالکل نہیں تھا۔سارہ نیلم نے کہا کہ مذاق رات شو سکرپٹڈ ہوتا ہے اور مجھے بھی بولا گیا تھا کہ اگر کوئی چیز بری لگے تو وہ مذاق ہوگا اسے سیریس مت لینا، شروع سے لیکر آخر تک ویڈیو میں ہنسی مذاق ہی چل رہا ہے لیکن مجھے نہیں پتا تھا کہ میری بات لوگوں کو اتنی زیادہ بری لگے گی۔

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز